201

جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی  ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں حیران کن طور پر آصف علی اور جنید خان کو ڈراپ کیا گیا جب کہ حارث سہیل کو انجرڈ ہونے کی وجہ سے باہر رکھا گیا ہے جب کہ محمد عامر، حسین طلعت  اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابراعظم ، شاہین آفریدی، عماد وسیم ، شاداب خان، حسن علی ،فہیم اشرف ، عثمان شنواری ، محمد عامر ،محمد رضوان اور حسین طلعت شامل ہیں۔