492

نوازشریف اور زرداری کو جلدمتحد کر دونگا ،مولانا فضل الرحمان

 

پشاور۔ جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولونا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے،غریبوں کے مکانات گرائے گئے،بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جارہا ہے۔

پشاور جے یو آئی مرکز میں مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مشکلات تشویش ناک ہے،قبائیلی علاقوں سے انتخابات میں فیصلہ کا حتمی اختیار جے یو آئی قبائلی وینگ کرے گی،ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے،پورے ملک میں غریبوں کے مکانات گرائے گئے ۔ بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جارہا ہے ۔انصاف کا معیار طاقتور اور غریب لوگو ں کے لیے الگ ہے ۔عام آدمی کو جینے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ادویات عام آدمی کی ضرورت ہیں مگر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔حکمران جماعت الیکشن سے قبل مہنگائی کا خاتمہ اور مفت علاج دینے کے دعوے کررہی تھی،لیکن اب صورتحال کچھ اورہے،روز نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں اورمہنگائی میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت یوٹرن پر فخر کرتی ہے۔حکمران جماعت کے قوم اور فعل میں تضاد ہے ۔جعلی اور خلائی حکمران ہونے سے پندرہ ارب روپے قرضہ ملک پر بڑھا ہے۔

کرتارپور راہدری میں ہمسایہ ملک کی حکومت کے بغیر ایک طبقہ کے ساتھ مذاکرات اچھے نہیں۔ایسے اقدام سے ہندوستان کو ملک کے قوم پرست طبقوں سے رابطہ کرنے راستہ ہموار ہوگاانھوں نے کہا مدرسہ کا احترام کرنا ہوگا اور حکومت مدرسوں کے ساتھ معاہدوں پر عمل کریں ۔حکومت کی جانب سے مدرسوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔مدارس سے متعلق مذاکرات معطل ہیں ۔پالیسی اور حکومتی بیانات سے لفظ کشمیر کاٹ دیا گیا ۔

مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے مگر موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت نہیں ہوئی ۔ایک تیار ہوتا ہے تو دوسراپیچھے ہٹ جاتا ہے۔ پانچ مہینوں میں دونوں کو متحد کردونگا ۔ہندوستان سرحد پر باڑ لگا رہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گرد نہ آئیں۔پاکستان سرحد پر باڑ لگا رہے کہ افغانستان سے دہشت گرد نہ آئے۔پاکستان سکھوں کو بغیر دستاویز کو ملک آنے کی دعوت دیتا ہے جبکہ افغانستان قبائل کو بغیر ویزے کے بلا رہے ہیں۔