363

ٹوئٹر پر جھوٹ اور نفرت پھیلانے والے خبردار ہوجائیں

سوشل ویب سائٹس خصوصی طور پر ٹوئٹر اور فیس بک کو گزشتہ کچھ عرصے سے جھوٹی خبریں اور معلومات کے پھیلاؤ پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی دونوں ویب سائٹس نے منفی، جھوٹی اور نفرت انگیز معلومات اور خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات بھی کیے ہیں۔

تاہم دونوں ویب سائٹس اس حوالے سے تاحال مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکیں۔

تاہم مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اب ایک اور منفرد طریقہ آزماتے ہوئے ایک نئے فیچر کی شروعات کردی۔

جی ہاں، ٹوئٹر نے نفرت انگیز، منفی اور جھوٹی معلومات یا خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کا پتہ لگانے کے لیے نئے فیچر ’اوریجنل ٹوئٹر‘ کا آغاز کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر نے دنیا بھر میں مخصوص اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو نئے فیچر تک رسائی دے دی ہے۔

اس نئے فیچر کا مقصد کسی بھی وائرل ٹوئٹ، ٹرینڈ اور معلومات کا پہلا اور اصل ذریعہ معلوم کرنا ہے۔