324

کرک میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ؛ ایک جاں بحق

کرک: جٹہ اسماعیل خیل میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر دم توڑ گیا جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق کرک میں خواجہ سرا جٹہ اسماعیل خیل میں رات گئے محفل موسیقی سے واپس پشاور جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق  اور دو زخمی ہو گئے۔

مرنے والے خواجہ سرا جہانگیر کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جارہا ہے، جب کہ زخمی مشتاق کا تعلق پشاور اور ارشد کا تعلق صوابی سے ہے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کی لاش اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔