245

خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خود کو سرکاری ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے مین جی ٹی روڈ پرناکہ لگا کر شہریوں سے جرمانوں کی مد میں رقم بٹورنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزموں کے قبضے سے پولیس سرچ لائٹ ٗ ڈبل گیبن گاڑی اور وائرلیس سیٹ برآمد کرلئے گئے گزشتہ روز ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کو اطلاع ملی کہ مین جی ٹی روڈ نزد فیملی پارک کے قریب دو مشکوک افرادموجود ہیں۔

جو خود کو محکمہ ایکسائز کے اہلکارظاہر کرتے ہوئے سادہ لوح عوام سے جعلی چالان کے عوض بھاری رقوم ہتھیانے میں مصروف ہیں اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی کی ہدایت پر ڈی ایس پی عتیق شاہ اور ایس ایچ او ہشتنگری اشفاق خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرکے جعلی ایکسائز اہلکار وں کمال ولد امجد اور احمد ولد تیمور ساکنان مانسہرہ کو گرفتار کر لیا۔