268

ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن ٗ پلازے سیل

پشاور۔کارخانو مارکیٹ میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی، دو پلازے اور درجنوں دکانیں سیل کر دی گئیں دکاندار اور پلازہ مالکان سولہ سال سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان تھے، کارخانو مارکیٹ مالکان پچیس کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندہ ہیں، پلازے تب کھولے جائینگے جب پراپرٹی ٹیکس جمع ہوگا ۔

بتا یا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کارخانو مارکیٹ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دو پلازوں اور درجنوں دوکانوں کو سیل کردیا ٗ پشاور ہائی کورٹ نے کارخانو مارکیٹ کو پراپرٹی ٹیکس زون قرار دیتے ہوئے یہاں پر لاگو حکم امتناعی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کو پراپرٹی ٹیکس وصولی کا اختیار دیا ہے اور اب سولہ سال سے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ۔