222

فلسطین، اسرائیلی فوج کی بہیمانہ فائرنگ،2نوجوان شہید

یروشلم۔ اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے کو نوجوان شہید ہوگئے۔ہفتہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں کئی عشروں سے جاری اسرائیلی ظلم و بربریت تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، گزشتہ روز غزہ کی پٹی اور اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی افواج طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فورسز نے برائے راست گولیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 14 اور 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 17 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی افواج کی فائرنگ سے 14 سالہ حسن ایاد شلبی سینے میں گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا جبکہ 17 سالا حمزہ محمد اشتوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق دیگر 17 افراد آنسو دھاتی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ درجنوں افراد آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 17 افراد میں تین کی حالت نازک ہے۔