408

پشاور میں سرگرم موٹر سائیکل سنیچرز گروہ بے نقاب

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے نواحی علاقوں میں سرگرم رہزنی ،ڈکیتی سمیت موٹر کار،موٹر سائیکل سنیچرز گروہوں کو بے نقاب کرکے 4ملزموں کوگرفتار کرلیا گرفتار ملزموں کے قبضے سے 2 مسروقہ گاڑیاں،ایک ویگن،4 موٹرسائیکل،3 موٹر سائیکل پارٹس اور موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ایس پی رورل طارق حبیب نے ایس ایچ او چمکنی احمد اللہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز چمکنی کے علاقے سے عمران نامی شخص سے ٹیکسی گاڑی چھینی گئی اس کے بعد ویگن چوری ہونے سمیت دیگر وارداتیں رونما ہوئیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹیم نے گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے احسن ندیم ولد ندیم بخش، شہر یار ولد جہانزیب اور رسیور نثار ولد ذوالفقار ساکنان یکہ توت کو خٹکو پل سے گرفتار کرلیا گیا ہے اسی طرح ویگن چوری کرنے میں ملوث حسن ولد زیارت گل سکنہ متھرا کو بھی گرفتار کر لیا گیا، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کی نشاندہی پر مسروقہ گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا ہے ۔