571

وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں پشاور میں شجرکاری مہم کا آغاز 

پشاور ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں میگنولیاں پودا لگا کر صوبے میں شجرکاری مہم 2019 کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ ، سیکرٹری جنگلات نذر حسین شاہ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار خان بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پورے پاکستان میں اس وقت شجر کاری مہم جاری ہے۔ ہم نے پورے پاکستان اور خصوصاً صوبہ خیبرپختونخوا کو کلین اور گرین بنانا ہے۔صوبائی حکومت اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں ہمیں صوبے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر صوبے کے ماحول کو صاف اور انسان دوست بنانا ہے۔ انہوں نے صوبے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اس شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر اس کو کامیاب بنائیں۔