676

وزیر بلدیات کا ریپڈ بس ٹرانزٹ کا دورہ 

پشاور ۔ خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی کی 23 مارچ کو ہر قیمت پر سافٹ اوپننگ کر دی جائے گی۔ شہرام خان ترکئی نے منگل کے روز چمکنی سے کار خانوں مارکیٹ تک بی آر ٹی کے مکمل روٹ اور بس اسٹیشنز پر جاری کام کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات ظاہر شاہ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اسرار الحق، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹز اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 
Shahram Tarakai visiting Reach-2 of the BRT

Shahram Tarakai visiting Reach-2 of the BRT

Posted by Daily AAJ on Wednesday, February 13, 2019


صوبائی وزیر کو حکام نے بی آر ٹی کی مختلف ریچز پر بریفنگ دی اور جاری کام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ شہرام خان ترکئی نے حکام پر واضح کیا کہ کام میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تعمیراتی کام کو سبک رفتاری کے ساتھ جاری رکھا جائے اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کے بجٹ اور لاگت بڑھنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اس کی تکمیل کے لیے کسی بھی ملک یا عالمی ادارے سے مزید فنڈز نہیں لیے جا رہے۔ 

منصوبہ مختص فنڈز سے ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ 23 مارچ کو بی آر ٹی کی سافٹ اوپننگ کر دی جائے گی جس کے لیے بسیں پشاور پہنچ چکی ہیں جبکہ مختلف مراحل میں مزید بسیں بھی جلد پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات سے حکومت آگاہ ہے اور انہیں جلد حل کرنے میں سنجیدہ ہیڈ۔