518

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

دبئی: پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چھٹے میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، سہیل تنویر نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر رونکی کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کو بھی آؤٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔