687

لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری

 دبئی: پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے اور ان کی غیرموجودگی میں اے بی ڈیویلئرز قیادت کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

ایونٹ میں لاہور قلندرز کا یہ تیسرا جب کہ پشاور زلمی کا دوسرا میچ ہے، لاہور قلندرز نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسی ناکامی کا سامنا رہا ہے، پشاور زلمی اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے اور اسے کامیابی کا کھاتہ کھولنا ہے۔