159

پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز لیوک رونکی اور ڈیلپورٹ نےکیا لیکن دوسرے اوور کی پہلی گیند پر لیوک رونکی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کیمرون ڈیلپورٹ نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ فلپ سالٹ نے 28 اور محمد آصف نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی، ابتسام شیخ اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایک وکٹ عمید آصف کے حصے میں آئی۔ پشاور زلمی اب تک 6 میں سے 4 میچز میں فاتح ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میں سے 4 میچز میں کامیاب ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے جب کہ ملتان سلطانز 7 میں سے اب تک 2 میچز میں کامیاب رہی ہے۔ پوائٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے یعنی آخری نمبر پر ہے۔