101

10لاکھ ڈالر شامی پناہ گزینوں کے لیے وقف

دبئی۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اردن کی طالبہ نے دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت کر رقم اردن کے پناہ گزینوں میں وقف کر تے ہوئے کہا ہے کہ خوشی اس بات کی ہے کہ آخر کار میں شامیوں کیلئے کچھ کرسکتی ہوں۔مجھے کو لوگوں کو تعلیم اور میڈیکل کی مد میں مدد کرنا چہت اچھا لگتا ہے، روزانہ ایک 10سالہ بچے کو سکول سے باہر دیکھ کر میرادل ٹوٹ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا دورہ کرنے والی 20 سالہ اردنی طالبہ طلہ نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خرید ے گئے لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم گزشتہ روز جیتی تھی۔اماراتی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ قسمت بدلنے کا لاٹری ٹکٹ 20 سالہ طلہ نامی اردنی شہری نے اردن جانے سے قبل خریدا تھا۔ اردنی طالبہ نے شامی پناہ گزینوں کو بہت جد و جہد کرتے دیکھا ہے اسی لیے طلہ نے فلاحی تنظیم کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر اردن میں پناہ گزین شامیوں کیلئے تعلیم اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کا ارادہ کیا۔

خلیج ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے کہ طلہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات سے نفرت ہے کہ وہ مصیبت میں ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ آخر کار میں شامیوں کیلیے کچھ کرسکتی ہوں۔مجھے کو لوگوں کو تعلیم اور میڈیکل کی مد میں مدد کرنا چہت اچھا لگتا ہے، روزانہ ایک 10 سالہ بچے کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے کہ جب وہ اسکول نہیں جاتا۔اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 20سالہ اردنی کے طالبہ طلہ دسویں اردنی شہری ہے جس نے سنہ 1999کے بعد اب تک دبئی ڈیوٹی فری لاٹری جیتی ہے۔