202

کوئٹہ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احمد شہزاد نے لیکن دوسرے ہی اوور میں احمد شہزاد ایک رن بناکر ملز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

واٹسن اور احسن علی نے 111 رنز کی پارٹنر شپ قائم تاہم 114 کے مجموعی اسکور پر شین واٹسن 71 رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے۔   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، شین واٹسن 71، احسن علی 46 اور عمر اکمل 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2، حسن علی، ملز، ثمین گل اور پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔