84

افغانستان میں طویل ترین جنگ ختم کی جائے ‘امریکی سینیٹرز 

وا شنگٹن۔امریکی قانون سازوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں تاریخ کی طویل ترین 18سالہ جنگ کو ختم کردے۔کیونکہ امریکی فوجیوں نے ایسی جنگ میں لڑنا شروع کیا ہے جو ان کی پیدائش سے بھی پہلے شروع ہوئی تھی۔

ان خیالات کا اظہار ریپبلکن سینیٹررینڈپال اور ڈیموکریٹک سینیٹر تام یوڈال نے ایک مضون میں کیا ہے جو گزشتہ دی اٹلانٹک ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہمیں امریکی عوام کی آواز سنی چاہیے جو مشرق وسطیٰ میں نا ختم ہونے والی جنگ کی بھی مخالفت کرچکے ہیں۔ دونوں سینیٹرز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی میں افغان عوام اپنے ملک کی تعمیر نو اور مرکزی حکومت کو مستحکم کرنے کے قابل نہیں ہوسکیں گے۔

دونوں سینیٹرز نے اس سلسلے میں ایک مشترکہ حل بھی گزشتہ ہفتے پیش کیا تھا جس میں پنٹا گان سے کہا گیا تھا کہ وہ ایک سال کے اندر امریکی فوجیوں کی واپسی کے لیے منصوبہ تیار کریں۔