220

پشاور زلمی کا اسلام آباد کو 215 رنز کا ہدف

کراچی: پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر 2 میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آبا یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

زلمی کے اوپنرز کامران اکمل اور امام الحق نے شاندارآغاز فراہم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں اور برق رفتاری سے رنز میں اضافہ کرتے ہوئے 135 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے جب کہ امام الحق نے 2 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 58 رنز کی باری کھیلی۔