623

اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے نئے کیڈر متعارف

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی پسماندگی کا شکار اضلاع میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے اسسٹنٹ پرائمری سکول ٹیچرز اورجونیئر پرائمری سکول ٹیچرز کی آسامیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ٗ 

ان اساتذہ کو بالترتیب سکیل 7اور 10دیا جائیگا اساتذہ کے نئے کیڈر کیلئے تعلیمی قابلیت ایف ٗایف ایس سی اور میٹرک ہوگی یہ بھرتیاں یونین کونسل کی بجائے ویلج کونسل کی پالیسی کے تحت پر کی جائیں گی یہ بھرتیاں صرف ان علاقوں کیلئے ہونگی جہاں پر تعلیم کی شرح کم ہے اوروہاں گریجویٹ امیدوار بھی کم ہوں ٗ مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے مطابق ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اورواؤچرسکیم کے تحت امسال داخلہ مہم میں سکولوں سے باہرطلبہ کو کثیرتعداد میں سکولوں میں داخل کروایاجائیگا

انہوں نے کہا کہ قومی اوربین الاقوامی اداروں کو راغب کرنے کیلئے بھی عنقریب ڈونرکانفرنس بلائی جا رہی ہے موجودہ صوبائی حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع اورکم تعلیم یافتہ علاقوں میں تعلیم کی بہتری پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے۔