732

پشاور میں تنگ کرنے پر خاتون کے ہاتھوں رشتہ دار قتل

پشاور۔تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقے میں جنسی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے اپنے جوانسال رشتہ دار کو چھریوں کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتو ن قاتلہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلی پولیس کے مطابق مسماۃصباء گل زوجہ محمد اسماعیل سکنہ تنگی چارسدہ نے تھانہ ٹاون پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کے شوہر محمد اسماعیل کو ٹاؤن کے علاقہ میں واقع پارک میں کسی نامعلوم ملزم نے چھریوں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے فوری تفتیش و کاروائی کے دوران ملزم کا سراغ لگا کر خاتون مسماۃ بدمہ دختر الف خان ساکن ہری چندکو گرفتار کر لیاخاتون ملزمہ نے وومن پولیس اسٹیشن میں ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول محمد اسماعیل کو رشتہ دار بتاتے ہوئے اس کے بے جا غیر اخلاقی مطالبات اورجنسی طور پر ہراسگی سے تنگ آ کر اسے چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔