499

ضلع ناظم کا نمکمنڈی میں تزئین و آرائش کے کا م کا معائنہ

پشاور۔ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کی دلچسپی نمکمنڈی کی عظمت رفتہ بحال ہوگئی ہے، فوڈسٹریٹ پارکنگ سکائی لائن پلازہ کی تعمیر کے بعد نمکمنڈی حقیقت میں پشاور کا دل بن جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمکمنڈی میں ضلعی حکومت کی ملکیتی جائیداد کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں ،اس موقع پرڈائریکٹر جنرل کوارڈنیشن میاں شفیق الرحمان، ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی ، ٹاؤن ممبر شاہ زیب ، ڈائریکٹر پراپرٹی کامران امجد ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے انجینئر نعمان احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔

ناظم محمدعاصم خان نے تزین وآرائش کاجائزہ لیتے ہوئے بلڈنگ کی خوبصورتی کو متاثرکرنے والے غیر ضروری بینرز ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی جبکہ انجینئرکو نمک منڈی میں ایک ہی ڈیزائن کے رنگین چھپر بنانے کے اور دکانداروں کو تواڑے وغیر ہ ہٹانے کی ہدایت جاری کردی۔