586

100سے زائد انسپکٹرز کو ڈی ایس پی بنانے کا فیصلہ

پشاور ۔ محکمہ پولیس خیبرپختونخوا نے 131 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی فہرست تیار کرلی گئی ہے یہ وہ پولیس افسران ہیں جو سابق دور حکومتوں میں سیاسی سفارش نہ ہونے کی وجہ سے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ترقی سے محروم رہ گئے تھے ۔

جس پر آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر نعیم خان نے چارج لینے کے بعد ان تمام سینئر پولیس افسران کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے حکام کے مطابق ترقی دینے کا فیصلہ اصولی طور پر کیا گیا ہے کہ ان تمام انسپکٹروں کو جلد ہی پروموٹ کرکے ڈی ایس پی بنادیا جائیگا اور اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔