546

عاصمہ عالمگیرکانام ای سی ایل سے خارج

پشاور ۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء عاصمہ عالمگیرکانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز بیرسٹرمسرورکی وساطت سے دائررٹ کی سماعت مکمل ہونے پر جاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیا کہ عاصمہ عالمگیر کا نام ایک سال پہلے لسٹ میں ڈالا گیا تھا ایک سال گزر گیا حکومت نے ابھی تک نام لسٹ سے نہیں نکالا عاصمہ عالمگیر عمرہ کیلئے جانا چاہتی ہے ۔

عدالت نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دے اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل منظور خلیل اور نیب کی جانب سے سینئرپراسیکوٹر عظیم داد پیش ہوئے ۔ عظیم داد نے عدالت کو بتایا کہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کیا ہے اور احتساب عدالت میں کیس چل رہا ہے اسلئے ہم نے وزارت داخلہ سے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا کہاہے ایک سال پہلے ان کا نام ڈالا کیا تھا نام ای سی ایل پر رکھا جائے کہیں ایسا نہ ہو یہ باہر جائے اور پھر ملک نہ ;200;ئے کیونکہ ان کا دبئی میں کاروبار بھی ہےڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک سال پہلے نام ڈالا گیا تھا ۔

اب وزارت داخلہ نے فیصلہ کرنا ہے کہ ای سی ایل پر رہنے میں توسیع کرنا ہے یا نہیں ;200;نے والے سکروٹنی میٹنگ میں یہ معاملہ بھیجا جائے گا ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ای سی ایل پر نام رہنے میں توسیع ہوگی یا نہیں فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پررٹ منظورکرتے ہوئے وزارت داخلہ کو عاصمہ عالمگیرکانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے احکامات جاری کئے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔