246

پشاور ائر پورٹ سے آئس سمگل کرنیکی کوشش ناکام

پشاور۔ انٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف) نے باچا خان انٹر نیشنل ائرپورٹ پرکروڑوں روپے مالیت کی آئس جدہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے نوشہرہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں آئس جدہ سمگل کی جائیگی جس کانوٹس لیتے ہوئے باچا خان انٹر نیشنل ائرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر سید شمس الحق سکنہ نوشہر ہ کے سامان سے تلاشی لی گئی تو اس سے ایک کلو گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر  لیاگیا۔