487

 ایمر جنسی میں ڈپٹی کمشنرز کو مکمل اختیارات تفویض

 پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے لئے بنائے گئے ایس او پیز گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے صوبائی ریلیف اور بحالی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ ہوں گے اور کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں انہیں اپنے اپنے اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کے مکمل اختیار حاصل ہو گا۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈسٹرکٹ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ آفیسر کی حیثیت سے ہنگامی صورت حال سے پی ڈی ایم اے کو فوری طور پر آگاہ کرنے کا ذمہ دار ہو گا جبکہ ہنگامی صورت حال میں تمام محکمے ضروری وسائل متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے جبکہ ڈپٹی کمشنرز مذکورہ وسائل کے استعمال کے مجاز ہو ں گے اسی طرح ریسکیو1122بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر اپنی خدما ت فراہم کرے گی۔

 ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کیلئے جاری ایس او پیز کے مطابق کسی بھی ضلع سے ہنگامی صورتحال کی اطلاعات وہ فور ی طور پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو مطلع کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم پی ڈی ایم اے کو حادثے سے متعلق مکمل معلوم ات فراہم کرنے کا پابند ہو گا جبکہ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز تمام متعلقہ حکام کو فوری طور پر الرٹ جاری کرے گی اسی طرح سول ڈیفنس کے اہلکار بھی ڈسٹرکٹ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ یونٹ کے ماتحت ایمرجنسی اور بحال سرگرمیوں میں حصہ لینے کے پابند ہونگے۔

جبکہ ایمرجنسی صورتحال میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے لئے جاری کئے جانے والے ایس او پیز کے مطابق اضلاع اور صوبائی سطح پر تمام محکمے ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطہ جاری رکھیں گے جبکہ تمام سرکاری محکمو ں میں ایمرجنسی کی حالت میں ملازمین کی ڈیوٹی کے لئے ڈیوٹی چارٹ تیار کرانے کے بھی پابند ہو ں گے جبکہ تمام اضلاع صوبائی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ایس او پیز خود تیار کرنے کے پابند ہوں گے۔