569

ڈاکٹرز تشدد ٗ صوبائی اسمبلی کا اجلاس ریکوزٹ کرنے کا فیصلہ

پشاور۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے ڈاکٹروں پر بہیمانہ تشدد کے خلاف ون پوائنٹ ایجنڈے پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس ریکوزٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ 18رمضان کو اپوزیشن جماعتیں ریکوزیشن جمع کرائیں گی اور عیدالفطر کے بعد اجلاس طلب کیا جائیگا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب یونیورسٹی روڈ پر ڈاکٹروں کے احتجاج میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی ٗ ایم ایم اے کے عنایت اللہ ٗ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی بھی شامل ہوگئے یہ رہنما ڈاکٹروں کے ہمراہ ٹاؤن تھانے بھی گئے اور ڈاکٹروں پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی بعدازاں اپوزیشن رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ ون پوائنٹ ایجنڈے پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس ریکوزٹ کیا جائیگا تاکہ اسمبلی کے فلور پر ڈاکٹروں کے مسائل کو اٹھایا جا سکے۔