368

گریڈ سترہ سے انیس تک 8 افسروں کی تقرریاں و تبادلے

 پشاور۔صوبائی حکومت نے گریڈ 17سے گریڈ 19کے آٹھ افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اعلامیہ کے مطا بق ڈائریکٹر ای ایس آر یو پی ڈی ایم اے گریڈ 19کے آفیسر غلام سعید کو تبدیل کرکے سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ڈپٹی سیکرٹری قانون ذیشان عبداللہ کو ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ٗ تعیناتی کے منتظرزاہد پرویز کو تبدیل کرکے انہیں بھی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے لگادیا گیا،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھا کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری قانون تعینات کردیا گیا۔

 ڈپٹی سیکرٹری خزانہ سید عادل افتخار کو تبدیل کرکے ڈی ایم او آئی ایم یو محکمہ تعلیم،پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر زوہیب حیات کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ ٗ سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ سید رسول کوترقی دینے کے بعد محکمہ داخلہ ہی میں ڈپٹی سیکرٹری داخلہ لگادیا گیا ہے سیکشن آفیسر محکمہ سٹیبلشمنٹ ارم شاہین کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ لگادیا گیا ہے۔