457

غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹریٹ کرائمز کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ بلاتعطل کاروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں تحویل میں لی جانیوالی موٹر سائیکلیں محکمہ ایکسائز کے حوالے کی جائیں گی۔

 اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے تمام تھانوں کو سرکلر جاری کردیا جس میں ہدایت کی گئی ہے ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے بلا رجسٹریشن موٹر سائیکل پولیس تحویل میں لئے جانے کے بعد پشاور پولیس نے رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنانے کی خاطر سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلیں محکمہ ایکسائز کے حوالے کی جائیں گے ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ضلع بھرمیں خصوصی مہم کیلئے ڈویژنل ایس پیز کو نگرانی مقرر کیاگیا ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

 ظہور بابر آفریدی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہے انہوں نے موٹر سائیکل مالکا ن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کی خاطر اپنے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی فوری رجسٹریشن کرا یاجائے بصورت دیگر ان کے ساتھ سختی سے نمٹتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل چلانیوالوں مالکان کو رجسٹریشن کیلئے 10روز کی مہلت دی ہے جس کے بعد بھرپورآپریشن کا آغاز کیاجائیگا ایس ایس کے مطابق مالکان فوری طور پر اپنی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے کاغذات بنوانے کی خاطر محکمہ ایکسائز کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں بصور ت دیگر دس روز کے بعد کاروائی کا آغاز کیاجائیگا۔