258

داماد کی فائرنگ سے گھر آیا سسر جاں بحق

پشاور۔تھانہ داؤدزئی کے علاقہ پختودامان میں دامادنے طیش میں آکرگھرآئے سسرپراندھادھندفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاملزم ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش وتلاش شروع کردی واقعات کے مطابق 48سالہ  سلطان فیاض ساکن شبقدرچارسدہ حال پختودامان گذشتہ  روزاپنے داماد عابداللہ کے گھرآیاتھا۔

جہاں باتوں باتوں میں اس کاداماد کے ساتھ جھگڑاہوگیااوردامادعابداللہ نے طیش میں آکرسسرپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سلطان فیاض شدیدزخمی ہوگیا جسے فوری طورپرہسپتال پہنچایاگیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیاادھرملزم ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔