495

شاہین مسلم ٹاؤن کی گلیاں کھنڈرات کا منظر پیش کر نے لگیں

پشاور۔ شاہین مسلم ٹاؤن کی گلیاں کھنڈرات کی منظر پیش کرلگیں۔ تفصیلات کے مطابق پھندو روڈ سے متصل شاہین مسلم ٹاؤن کے یو سی 11میں ترقیاتی کاموں کے لئے کھودی گئی گلیاں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں جبکہ علاقہ عمائدین منتخب بلدیاتی اداروں کے دفاتر کے چکرلگا لگا کر تھک چکے ہیں مگرتاحال کوئی پیشرفت نہ ہو سکی بلکہ ہر بار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر انہیں بھلا پھسلا دیا جاتاہے۔

عمائدین علاقہ نے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اور پی کے 77کے رکن صوبائی اسمبلی کامران بنگش سے مطالبہ کیا کہ یو سی 11کے سٹریٹ نمبر 3میں جاری ترقیاتی کاموں کا خود معائنہ کریں اور ساتھ ہی ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کریں۔