550

قبائلی طلبہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال ٗدو کمیٹیاں قائم

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے قبائلی اضلاع کے طلباء کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق پہلی کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) محکمہ داخلہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔

 جس کے ممبران میں ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈنیشن مرج ایریا سیکرٹریٹ،سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن اور سیکشن آفیسر سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں جو ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجوں کے علاوہ جی سی یونیورسٹی لاہور میں ایف اے، ایف اے سی، بی اے،بی ایس سی،انڈرگریجویٹ،اور پوسٹ گریجویٹ کے علاوہ ڈپلومہ ان ایسوسی ایٹ انجینئرنگ میں قبائلی اضلاع کے طلباء کے دستاویزات کی چھان بین کرے گی۔

اسی طرح  ایڈیشنل سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) محکمہ داخلہ کی سربراہی میں ہی دوسری پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے ممبران ڈائریکٹر لائیوسٹاک،ڈائریکٹر ٹیچنگ زرعی یونیورسٹی، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈنیشن مرج ایریا سیکرٹریٹ اورسیکشن آفیسر سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔