201

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گردوں کی پیوند کاری

پشاور۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گردوں کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ٗ  28 سالہ مریضہ سیرت نگر کا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ پشاور کے نجی ہسپتال نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال حیات آباد میں کیا گیا۔

 ڈاکٹر آصف ملک اور ڈاکٹر سرتاج عالَم کی نگرانی میں ٹرانسپلانٹ کے مراحل مکمل کئے گئے ٗمریضہ دو سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی اور بیشتر کڈنی ڈائلسز کے بعد ڈاکٹرز  نے کڈنی ٹرانسپلانٹ تجویز کیا تھا۔

اس موقع پر مریضہ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور اور اس علاج کا خرچہ وہ برداشت نہیں کر سکتے تھے لیکن حکومت خیبر پختونخوااور وزیراعظم عمران خان کی بدولت آج ان کی مریضہ کی زندگی محفوظ ہے اور وہ بہت شکر گزار ہیں دریں اثناء وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عوام کو مفت اور اعلیٰ  علاج  دینے کا وعدہ پورا کیا اور یہ اس نیک کام کی شروعات ہے اور ہماری کوشش ہے کہ صحت انصاف کارڈ کی بدولت بہت جلد صوبے کے ہر مستحق خاندان کو علاج کی بہتر سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر مہیا ہوں۔