102

یووراج سنگھ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ممتاز بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

بھارت کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب صرف آئی سی سی کی منظور شدہ ٹی ٹوئٹی لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

یووراج سنگھ نے کہا کہ 17 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے بعد میں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے اپنے اہل خانہ، ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ عملے اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا بھی کیا جنہیں وہ اپنے کیرئیر کے دوران مختلف مواقعوں پر ملے، وہ کینسر کے مریضوں کے حوالے سے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔