67

نیوزی لینڈ کا عراق میں فوجی مشن ختم کرنے کا اعلان 

 نیوزی لینڈ۔ افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بھی کم کی جا رہی ہیں، فوجی مشن کم از کم بھی دسمبر سن 2020 تک جاری رہے گا، وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ نے عراق میں تعینات اپنے فوجی آئندہ برس تک واپس بلا لینے کا اعلان کر دیا۔

 پیر کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے عراق میں تعینات اپنے فوجی آئندہ برس تک واپس بلا لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عراق میں تعینات پچانوے کیوی فوجی اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسرپیکار عراقی فوجی دستوں کو تربیت فراہم کرنے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔

 آرڈرن نے ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ آئندہ ایک برس کے دوران یہ مشن اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس موقع پر کیوی وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بھی کم کی جا رہی ہیں تاہم وہاں فوجی مشن کم از کم بھی دسمبر سن 2020 تک جاری رہے گا۔