107

اپوزیشن نے بجٹ مسترد کر دیا

 اسلام آباد / پشاور:  اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ کوآئی ایم ایف کا تیارکردہ اورعوام دشمن قراردے کر مسترد کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق اور جھوٹی حکومت کا بجٹ عوام کی مزیدچیخیں نکالے گا،اس سے صرف علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور فیصل واوڈا کو فائدہ ہو گا، عمران خان ملک میں افراتفری چاہتے ہیں تاکہ کوئی سوال نہ کرے، جب سے ووٹ چور حکومت آئی، روٹی، روزگار، ترقی اور جیبوں پہ ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

سینیٹرآصف کرمانی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جب سے آئی، روز بجٹ پیش کررہی ہے ۔فراڈ حکومت فراڈ کررہی ہے۔