630

متنی سے لاپتہ ہونے والی بچیاں حیات آباد سے برآمد

پشاور۔پشاور کے نواحی علاقے متنی ارٹ بابا سے لاپتہ ہونے والی دو رشتہ دار بچیوں کو پولیس نے ایدھی شلٹر ہوم حیات آباد سے برآمد کرلیاپولیس کے مطابق دونوں بچیاں فاطمہ اور ملائکہ مقامی سکول میں زیر تعلیم تھیں اور رمضان میں اعتکاف میں بیٹھنے کی وجہ سے سکول نہیں جاسکیں سکول ٹیچر کو انکے سکول نہ آنے پر اعتراض تھا۔

 جب ان بچیوں کو رمضان کے بعد زبردستی سکول بھجوایا گیا تو وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھیں پولیس نے انکو ایدھی ہوم سے بازیا ب کراکے والدین کے حوالے کردیا دونوں کی عمریں دس سال ہیں دونوں بچیوں کو کسی نے لاوارث سمجھ کر ایدھی ہوم پہنچا دیا تھا۔