262

امارات میں پاکستانی نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

دبئی۔عرب امارات میں پاکستانی شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے سات ملین درہم مالیت کا پندرہ کلو سونا دبئی حکام کے حوالے کردیا صفائی کی ڈیوٹی پرمامور پاکستانی شہری طاہرعلی نے 15کلو سونا حکام کے حوالے کردیا۔

دبئی میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے طاہر علی کی ایمانداری کیاعتراف میں اسے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے طاہر علی کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں۔ طاہر علی اپنے گھر کا واحد کفیل ہے۔طاہر علی نے کہنا ہے کہ اس کے دبئی آنے کا مقصد اپنی فیملی کی مالی سپورٹ کرنا ہے۔میری خواہش ہے کہ اپنے خاندان کیلئے مناسب گھر تعمیر کراں۔