157

لشمینیا سے متاثرہ افراد کیلئے انجکشن فراہم

پشاور۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخوا بھر کے لئے لشمینیا کے 30 ہزار انجکشن فراہم کر دیئے ہیں جبکہ مزید 30ہزار آئندہ ماہ مہیا کئے جائینگے قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے بعض اضلاع اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں بچے لمشینیا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے تدارک کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے گئے ہیں اور ابتدائی طور پرعالمی ادارہ صحت نے لشمینیا کے 30 ہزار انجکشن فراہم کر دیئے ہیں۔

ان  انجکشنز میں 20 ہزار سے زائد محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور 10 ہزار محکمہ صحت بلوچستان کودیئے جائینگے جبکہ مزید 35ہزار خوراکیں آنے کے بعد انہیں خیبر پختونخوااور بلوچستان حکومتوں کے حوالے کیا جائیگا خیبر پختونخوا میں خیبر ٗمہمند ٗباجوڑ ٗ کرک ٗ بنوں سمیت دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ہسپتالوں کوفراہم کئے جائینگے۔