323

انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے ٗ روٹی کی قیمت میں اضافہ

پشاور۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے نانبائی ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ٗ تاریخ میں پہلی مرتبہ روٹی کی قیمت میں یکمشت 5روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد روٹی 10کی بجائے 15روپے میں فروخت ہوگی۔

نانبائیوں نے اپنی مرضی کا ریٹ ملنے پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ روٹی کی قیمت بڑھانے پر سوشل میڈیا پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان ٗ نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر حاجی محمد اقبال ٗصدر تاجر انصاف شاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفت و شنید کی گئی اور ان کے خدشات کو بھی دور کیا گیا اور عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھنے ہوئے باہمی رضا مندی سے پشاور میں نان (روٹی) کی قیمت 15 روپے جبکہ وزن 190 گرام مقرر ہوا حیات آباد کے لیے 15 روپے کی روٹی کا وزن 185 گرام پر اتفاق طے پا گیا۔