274

پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور۔پشاور کے علاقے حیات آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق نیب کالونی اسٹریٹ نمبر 13 سی فور میں پولیس کی پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

فائرنگ سے فرنٹیر ریزرو پولیس کا اہل کار شاہ فہد شہید ہوگیا۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔