219

فیروز خان 28برس کے ہو گئے

پشاور ۔ فیروز 28برس کے ہو گئے ۔ ڈرامہ سیریل خانی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار فیروز خان (میر ہادی) گزشتہ روز 28برس کے ہو گئے۔

گزشتہ روز فیروز خان نے اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ سادہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں ان کی اہلیہ ‘بہن حمیمہ ملک اور والدہ نے شرکت کی ۔ فیروز خان نے اہل خانہ کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر ان کی بہن حمیمہ ملک نے خوب ہلہ گلہ کر کے محفل میں رنگ جما یا۔

یاد رہے کہ فیروز خان ڈرامہ سیریل خانی کی کامیابی اور اس ڈرامے میں جاندار اداکاری کے بعد شہریت کی بلندیوں پر ہیں۔