1186

سوات کی اداکارہ نیلم گل شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئیں 

پشاور ۔ سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ نیلم گل شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر مراد اور اس کے بھائیوں پر انتہائی سنگین الزامات عائد کئے ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اس کے شوہر نے بھائیوں کے مدد سے اسے شدید تشدد کانشانہ بنایا ۔ 

 
Actrees Neelum Gul has been Tortured by her Hunsband

سوات کی اداکارہ نیلم گل شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئیں

Posted by Daily AAJ on Thursday, August 2, 2018


اداکارہ نے مزید بتایا کہ ساری زندگی کی جمع پونجی اپنے شوہر مراد کے حوالے کر چکی ہوں جبکہ اب وہ کسی اور کو پسند کرتا ہے اور مجھے ہر وقت مارتا پیٹتا ہے اور ساتھ ہی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتاہے۔ آخر میں انہوں نے حکومت وقت اورچیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا خود نوٹس لے کر اسے انصاف دلائیں۔