227

قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تیاری

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ارکان کے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھوا دی ہے، سمری میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔