533

ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواعہدے سے مستعفی

پشاور۔ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواعبدالصمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اوراپنااستعفے گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کو ارسال کردیاہے خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے اورنگراں حکومت کے قیام پرایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواعبداللطیف یوسفزئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

جس پر جون2018ء میں سینئرقانون عبدالصمد خان کوایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوامقرر کیاگیاتھا اور 25 جولائی 2018ء کوعام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں آئندہ چند روز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا قیام متوقع ہے اس بناء ایڈوکیٹ جنرل عبدالصمدخان بنوں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں کیونکہ خیبرپختونخوامیں نئی حکومت کے قیام کے بعد نیا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیاجائے گا۔