577

صفت غیور چلڈرن ہسپتال میں خصوصی وارڈ کا افتتاح

پشاور۔ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے بچوں کے امراض کیلئے مخصوص صوبے کے واحد ہسپتال صفت غیو ر چلڈرن ( حاجی کیمپ ) ہسپتال میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے خصوصی وارڈز کا افتتاح کیا ، جس میں حشرات جانوروں کے کاٹنے سے متاثرہ بچوں کا خصوصی وارڈ بھی شامل ہیں انکے ہمراہ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈ سٹرکٹ ممبر شمس الباری ،علاقہ ڈسٹرکٹ ممبر ملک امان ، نیبر ہوڈ ناظم ملک شاہنواز ، ڈسٹرکٹ ممبر سیدان شاہ اوردیگر منتخب بلدیاتی نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے۔

ا س موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فضل مولانے بریفنگ دیتے ہوئے ضلع ناظم کو بتایاکہ ضلعی حکومت کے قیام کے بعد اور انکی بھرپور سرپرستی کی بدولت ہسپتال میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آنے والے بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات 24 گھنٹے دی جارہی ہیں ،انہوں نے بتایاکہ ضلعی حکومت کی جانب سے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب اور پورے ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بدولت تمام سٹاف کی بھرپور نگرانی کی جارہی ہیں۔

جبکہ حاضری کا تناسب 100 فیصد ہے انہوں نے کہاکہ کام چور سٹاف کی سی سی ٹی وی کیمروں اور بائیو میٹرک سسٹم کی بدولت قبلہ درست ہوگیا ہے اور 24 گھنٹے تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود رہتاہے انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کے قیام سے قبل ہسپتال کی حالت زار ناگفتہ بہ تھی اور تین سالوں کے دوران ضلعی حکومت کی جانب سے نئے اے سی پلانٹ کی تنصیب ، وارڈز کی فرش بندی ، تزین و آرائش اور ضلع ناظم کی صوابدید ی فنڈز کی بدولت تشنج سے متاثرہ بچوں کے لیے ٹیگ انجکشن کی وافر مقدار ہسپتال میں موجود ہے جو کہ اگلے 6 ماہ تک کیلئے کافی ہے۔