دنیا کے تمام سٹاک ایکس چینجز کا تخمینہ کل مارکیٹ ک کیپٹلائزیشن تقریبا ً110 کھرب ڈالر ہے۔ نیویارک سٹاک ایکس چینج (این وائی ایس ای) اور نیسڈیک جیسے سب سے بڑے ایکس چینجز اس کل کا اہم حصہ ہیں۔ اس کے مقابلے میں پاکستان سٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) 37ارب ڈالر کے سرمائے کے ساتھ 110 کھرب ڈالر کا 0.03 فیصد ہے (پاکستان دنیا کی آبادی کا تقریباً 3 فیصد بنتا ہے)۔ عالمی مالیاتی منظر نامہ انتہائی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی)‘ مشین لرننگ اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ (این ایل پی) کے ذریعے چلنے والے روبو ایڈوائزرز خودکار مالیاتی مشورے اور پورٹ فولیو مینجمنٹ سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ اتار چڑھاؤ پر مبنی ایکس چینج ٹریڈڈ فنڈز (ای ٹی ایف) سرمایہ کاروں کو بیس فیصد یا اس سے زیادہ کی شرح سے منافع پیش کر رہے ہیں۔ کورڈ کال ای ٹی ایف بنیادی اثاثوں پر کال آپشنز فروخت کرکے آمدنی حاصل کی جا رہی ہے جس کی تقسیم کی شرح سالانہ ایک سو فی صد تک ہے۔ ورچوئل یا دیگر اشیاء کی ملکیت رکھنے والے منفرد ڈیجیٹل اثاثے، نان فنگل ٹوکن (این ایف ٹی) آرٹ، گیمنگ نمایاں کشش حاصل کر رہے ہیں۔ ڈی سینٹرلائزڈ ایکس چینجز (ڈی ای ایکس)، پیئر ٹو پیئر کرپٹو کرنسی ایکس چینجز، ثالثوں کے بغیر کام کر رہے ہیں، صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔سوشل ٹریڈنگ پلیٹ فارم بھی مقبول ہو رہے ہیں جو سرمایہ کاروں کو کامیاب تجارت کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ’الگورتھمک ٹریڈنگ‘ ہے، جو پہلے سے طے شدہ الگورتھم اور ماڈلز کی بنیاد پر تیز رفتار ی سے ٹریڈز کو انجام دینے کے لئے کمپیوٹر پروگراموں کا استعمال کرتا ہے۔ سرمایہ کار ان جدید طریقوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تاکہ سالانہ دو ہندسوں کا منافع حاصل کیا جا سکے۔ مثال کے طور پر اتار چڑھاؤ سے منسلک ای ٹی ایف نے مارکیٹ میں ہلچل کے دور میں غیر معمولی پیداوار فراہم کی جاتی رہی ہے۔ کورڈ کال ای ٹی ایف بھی قابل اعتماد آمدنی کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں‘ جس میں سے کچھ ٹرپل ڈیجٹ سالانہ منافع حاصل کر رہے ہیں۔کرپٹو کرنسی ایکو سسٹم سونے کی کان جیسا ہے۔ اتار چڑھاؤ کی خصوصیت کے ساتھ، اس نے منافع کے بے مثال مواقع پیش کئے ہیں۔ سرمایہ کار ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری کر کے بے مثال منافع حاصل کر رہے ہیں۔ مزید برآں، این ایف ٹی مارکیٹ میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں کچھ ڈیجیٹل آرٹ ورک نے لاکھوں ڈالر کمائے ہیں۔ الگورتھم ٹریڈنگ سرمایہ کاروں کو برق رفتاری سے مارکیٹ کی نااہلیوں کا فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کر رہی ہے، جس سے منافع حاصل ہوتا ہے۔ روبو ایڈوائزرز، پیچیدہ الگورتھم اور ڈیٹا تجزیہ کی بنیاد پر پورٹ فولیو کو بہتر بنا کر، اخراجات کم سے کم کر رہا ہے جو مسابقتی منافع کا ذریعہ ہے۔ سوشل ٹریڈنگ بھی طاقتور ہو کر ابھر رہی ہے‘ جس سے سرمایہ کاروں کو تاجروں کی حکمت عملی سے سیکھنے اور نقل کرنے کا موقع ملتا ہے۔کیا آپ وسیع پیمانے پر عالمی تنازعات کے بڑھتے ہوئے امکانات کو دیکھتے ہیں؟ صرف ایک کلک سے اب یہ ممکن ہے کہ عالمی دفاعی کمپنیوں جیسا کہ لاک ہیڈ مارٹن، جنرل ڈائنامکس، بی اے ای سسٹمز، آر ٹی ایکس، نارتھروپ گرومن، پالانتر ٹیکنالوجیز، اور ایل تھری ہیرس ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی جا سکے۔ مالیاتی دنیا ایک مثالی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے‘ جو سرمایہ کاروں کے لئے اپنے پورٹ فولیو کو بڑھانے اور ممکنہ طور پر غیر معمولی منافع حاصل کرنے کے بے مثال مواقع پیش کرتی ہے۔ یہ اختراعات بے پناہ صلاحیت کا ذریعہ ہیں مگر سرمایہ کاری احتیاط کے ساتھ ہونی چاہئے اور سرمایہ کاری کے ساتھ رابطے بھی ضروری ہیں۔ عالمی مالیاتی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے اور اِس ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں باخبر رہنا نئے مالیاتی دور کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ (بشکریہ دی نیوز۔ تحریر ڈاکٹر فرخ سلیم۔ ترجمہ اَبواَلحسن اِمام)