دو حکمران 

اٹلی کے دو حکمران اردو صحافت میں مشہور ہیں ایک نا م نیرو (Nero) ہے دوسرے کا نا م مسولینی( Mussolini)ہے دونوں کو مختلف موا قع پر یا د کیا جا تا ہے نیرو باد شاہ تھا جو 54عیسوی میں تخت نشین ہوا وہ شاہی خاندان سے تعلق رکھتا تھا وہ 3سال کا تھا تو اس کا باپ مر گیا 11سال کا ہوا تو اس کی ماں نے رومی باد شاہ کلا ڈیو س سے شادی کر کے نیرو کو بادشاہ کا وارث اور ولی عہد مقرر کیا 16سال کا ہوا تو باد شاہ مر گیا ، سو تیلے باپ کی جگہ 16سال کی عمر میں تخت نشین ہوا ۔
 رومی سلطنت کا بادشاہ بن کر انہوں نے اپنی ماں اور سو تیلے بھائیوں کو قتل کرنے کا حکم دیا اس کانا م ظلم اور جبر کا استعا رہ بن گیا اپنی حکومت کے دسویں سال 64ءمیں اس نے روم کو آگ لگا نے کا حکم دیا 6دنوں تک رو م جلتا رہا ، کم سن باد شاہ کھلنڈرا تھا بانسری بجا نے کا شو قین تھا وہ بانسری بجا تا رہا ‘آگ کو بجھا یا گیا تو اس نے پھر جلا نے کا حکم دیا 3دن مزید لگے اور روم کے 14انتظا می یو نٹوں میں سے 10اضلا ع جل کر راکھ ہو گئے تب نیرو کی بانسری خا موش ہو گئی حساب لگا یا گیا تو روم کا 71فیصد جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا ‘اس لئے اطالوی زبان سے یہ مثل اردو میں مشہور ہوئی ہے کہ روم جل رہا تھا نیرو بانسری بجا رہا تھا ، حکمران اپنی قوم اور اپنے ملک ، اپنے شہر کے بنیا دی مسا ئل سے خود کو لا تعلق کر کے بیٹھ جا ئے اس ضر ب المثل کا ذکر ہو تا ہے 68عیسوی میں نیرو نے خو د کشی کی تو قوم نے سکھ اور چین کا سانس لیا ، خو د کشی سے پہلے اپنی بیویوں کو قتل کر کے روم شہر سے بھا گ گیا شہر پر انقلا بیوں کا قبضہ ہوا غر ض اس کی زند گی پے در پے المیوں سے عبارت تھی پا نچویں قیصر روم کا یہ بھیا نک انجام ہوا ، دوسرا نا م مسو لینی کا ہے ، وہ جمہوری اور سیا سی آزادیوں کے دور کا منتخب حکمران تھا 1883ءمیںپیدا ہوا ، اس کا باپ لوہار تھا ، 37سال کی عمر میں اُس نے فاشسٹ پارٹی کے نا م سے اپنی سیا سی جما عت بنائی معاشرے میں پائی جا نے والی برائیوں اور ناانصا فیوں کو ختم کرنے کا اعلا ن کیا اپنی پارٹی کے لئے اس نے کا لے لباس کی وردی بنا ئی ، میلان ، وینس ، فلورینس اور روم جیسے بڑے شہروں میں اس کی پارٹی کی ریلیاں ہوتیں تو یورپ کے اخبارات ان ریلیوں کو کا لے بادل کا نا م دیتے تھے ۔
 1922ءکے پارلیمانی انتخابات کے بعد مسو لینی نے پا رلیمنٹ کے اندر دوسری پارٹیوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائی ، خود وزیر اعظم بن گیا ، 5ماہ بعد پارلیمنٹ میں دوسری پارٹیوں کے ممبروں کو توڑ کر اپنی پارٹی کو بھا ری اکثریت دلا دی ، اکثریت ملنے کے بعد اس نے قانون میں بے تحا شا ترامیم کر کے رومی باد شاہوں کے اختیارات حا صل کئے اور مطلق العنان وزیر اعظم بن گئے ، 1943ءمیں اس کے خلا ف بڑی بغا وت ہوئی پہلے اس کو عہدے سے معزول کیا گیا اس کے بعد 1945ءمیں اس کو سزائے مو ت دی گئی مسو لینی کا نا م بیسویں صدی میں آمریت کا بد نا م نمو نہ کے طور پر لیا جا تا ہے اس کا طرز سیا ست تین باتوں کی وجہ سے بد نام ہو ا، پہلی بات یہ تھی کہ وہ کسی کا مشورہ نہیں مانتا تھا اُس کا پختہ یقین تھا کہ میرے مقا بلے میں کوئی بھی زیا دہ عقلمند نہیں ہے سیا سی تجزیہ کا روں نے اس غلط فہمی کو اس کا سب سے بڑا عیب قرار دیا ہے دوسری بات یہ تھی کہ وہ سیاسی مخا لفین اور آفیسروں کو بھاری رشوت کی پیش کش کر کے اپنے ساتھ ملا تاتھا یہ حر بہ نا کام ہو تا تو قتل کر وا کر اپنی راہ ہموار کر تاتھا ، مبصرین کے مطا بق 21سال کی حکمرانی میں اس نے اٹلی کی سیا سی اور انتظا می مشینری میں زہر بھر دیا ، تیسرا عیب یہ تھا کہ وہ قانون کو اپنی راہ میں رکا وٹ قرار دیتا تھا اس کی کسی نا جا ئز اور نا روا خوا ہش کے مقا بلے میں قانون کا ذکر کیا جا تا تو مسو لینی کہتا تھا قانون کو تبدیل کرو ،میں جو چاہتا ہوں اس کو قانون بنا ﺅ چنانچہ اس کے خلا ف بڑے پیما نے پر بغاوت ہوئی ۔
 اُس کو عہدے سے معزول کیا گیا اور قید ہوا تو ہٹلر (Hitler) نے اس کو جیل توڑ کر آزاد کیا اور شما لی اٹلی کے پہا ڑی علا قے میں نا زی فوج کے ذریعے تائیوان جیسی ریا ست بنا کر اس کو پھر حکمران بنا یا مگر ہٹلر کا ستارہ غروب ہو نے کے بعد اٹلی کے باد شاہ نے مسولینی کو پھر گرفتار کر کے 1945ءمیںاس کو سزائے موت دیدی ، اس طرح مسو لینی کے ساتھ جمہوریت کے پر دے میں آمریت کا ایک باب ختم ہوا ۔