ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں معمولی مگر مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے 90 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 25 اپریل تک ذخائر 15.25 ارب ڈالر کی سطح پر آ پہنچے ہیں۔اس میں سے 10.21 ارب ڈالر سرکاری ذخائر ہیں جبکہ باقی 5.03 ارب ڈالر کمرشل بینکوں میں موجود ہیں۔یہ اضافہ ایک جانب معیشت میں بتدریج بہتری کا عندیہ دیتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقی استحکام کے لیے مسلسل اور نمایاں بہتری درکار ہے۔