معروف اداکارہ ماریہ واسطی50برس کی ہوگئیں 

اسلام آباد۔معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں۔ ماریہ واسطی 14 اگست 1970ء کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے بطور اداکارہ اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سنٹر سے کیا 

 اب تک سینکڑوں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ گندمی رنگ اور دلکش نقوش کے باعث انہوں نے جلد ہی ٹی وی پر اپنی شناخت قائم کر لی۔