ملاقات کا دن: عمران خان مذاکراتی کمیٹی کی آمد کے حوالے سے بار بار پوچھ رہے ہیں، جیل ذرائع کا دعویٰ

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دن پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی جیل نہیں پہنچا جب کہ سابق وزیرا عظم عمران خان  کمیٹی کی آمد کے حوالے سے جیل انتظامیہ سے بار بار پوچھ رہے ہیں۔

آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن ہے، عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان ملاقات کے لے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے، اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی رکن اڈیالہ جیل نہیں پہنچا، ملاقات کے دن مذاکراتی کمیٹی سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کی اطلاعات کی وجہ سے وکلا بھی ملاقات کے لیے نہیں آئے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی وکلاء نے مزکراتی کمیٹی کی ملاقات کی درخواست دی تھی، جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی مزاکراتی کمیٹی کی آمد کے حوالے سے جیل انتظامیہ سے بار بار پوچھ رہے ہیں۔