اگر بھارت نے حملہ کیا تو 25 کروڑ فوجی تیار ہیں : نبیل ظفر


معروف اداکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے کہا کہ بھارتی حملہ بزدلانہ تھا اور ہر پاکستانی اپنے وطن کے دفاع کے لیے سپاہی بن جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں حملہ کرنا بھارتی ہندو ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، اور مساجد پر حملہ کرکے انہوں نے اپنی سوچ ظاہر کر دی۔

نبیل کا کہنا تھا کہ جنگ انسانیت کی شکست ہے جبکہ امن انسانیت کی فتح۔

پاکستان نے پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے پھر بھی حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ الیکشن سے پہلے ایسی کارروائیاں کرتا ہے۔

انہوں نے 1965 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کا ہر فرد اپنے وطن کے لیے لڑنے کو تیار ہے۔

فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے نبیل نے کہا کہ جب تک بھارت ہماری چیزیں نہیں دکھاتا، ہمیں بھی ان کی فلمیں و کام بند کر دینا چاہیے۔